5 دسمبر، 2006، 9:57 PM

صدر جنرل پرویز مشرف

اگر ہندوستان امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا

اگر ہندوستان امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ہندوستان ان کی امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ہندوستان کے این ڈي ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےتجویز پیش کی ہے کہ اگر ہندوستان ان کی امن تجاویز تسلیم کر لیتا ہے تو پاکستان کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہو جائے گا انڈین نیوز ٹی وی " این ڈی ٹی وی" کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل مشرف نے اس سلسلہ میں خطے سے فوجوں کی مرحلہ وار واپسی اور کشمیر کے عوام کو حکمرانی کے حق کی تجویز بھی دی ہےجنرل مشرف کی اس پیشکش کے جواب میں انڈیا نے کہا ہے کہ ان کا موقف یہ ہے کہ " کشمیر" کا نقشہ نہیں بدلا جا سکتا لیکن سرحدوں کو بے معنی بنایا جا سکتا ہے جنرل مشرف کا کہنا تھا اگر یہ حل ہمارے سامنے رکھا جاتا ہے تو ہمیں کشمیر پر اپنے دعوے سے دستبردار ہونا پڑے گا واضح رہے کہ صدر مشرف کے اس بیان پر پاکستان ، کشمیر اور ہندوستان میں مختلف شخصییات کی طرف مثبت اور منفی دونوں قسم کے رد عمل سامنے آئے ہیں

News ID 417055

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha